ضلعی انتظامیہ لاہور نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے 30 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے مہنگائی کی روک تھام ،تھوک و پرچون ریٹ پر پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں کنٹرول و مانیٹرنگ اور گراں فروشی پر قا بو پانے کے لیے 30افراد پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی، اس ضمن میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کمیٹی ارکین سرکاری و غیر سرکاری افرادپر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری ممبران میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز،اے ڈی سی آر،ڈائریکٹر زراعت،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آٖفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈائریکٹر لیبر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شامل ہیں۔غیر سرکاری ممبران میں ندیم احمد بارا، ملک سرفراز کھوکھر،محمد امین ذوالقرنین، میاں یاسر نواز، رضوان فر یاد،میاں اخلاق احمد، عابد میر، ندیم احمد بٹ، فیصل حاکم،شعیب خان، شاہد منیر ملک، افتخار یوسف، حاجی محمد اسلم، حافظ عارف گجر، چوہدری عظمت گوندل، ملک افتخار، بابر علی اور چوہدری اعجاز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں