سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فنکار وں کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں

اتوار 16 دسمبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فنکار وں کی جانب سے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ و گلوکارہ راگنی ، مہک نور ، ثناء ، مدیحہ شاہ ،صائمہ نور ، رابی پیرز ادہ ، ہما علی ، شبنم مجید ،سویرا شیخ ، شائستہ جبیں ، بشریٰ انصاری ، حنا دلپذیر ، فرزانہ تھیم ، سجل علی،احسن خان ، عابد علی ، شہزاد رضا ، حمزہ علی عباسی ، شہود علی اورصبا ء قمر نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک کے بچوں کی شہادت ان کے خاندان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شہادت کا رتبہ ہر کسی کے مقدر میں نہیں ہوتا اور جن بچوں نے اس سانحہ میں اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہمیشہ تاریخ میں ان کا یاد رکھا جائے گااور ہم کسی طو ر بھی ان کا فراموش نہیں کرسکتے ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں ان شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں