پرتگال نے پاکستان آنیوالے شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ ختم کردیا‘ اسد عمر

بدھ 19 دسمبر 2018 14:03

پرتگال نے پاکستان آنیوالے شہریوں کیلئے سفری ہدایت نامہ ختم کردیا‘ اسد عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ برٹش ایئرویز کی طرف سے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعدپاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)


ایک ٹویٹرپیغام میں انہوں نے کہاکہ پرتگال نے پاکستان آنے والے شہریوں کے لئے سفری ہدایت نامہ بھی ختم کردیاہے جبکہ برٹش ایئرویزنے پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے جوخوش آئند ہے ، اس سے پاکستان کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔اسدعمرنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستان کی تنہائی میں کمی آئی ہے اوراگلے موسم گرما میں ملک میں ریکارڈتعداد میں سیاح آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں