صاف پانی کمپنی سکینڈل کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر وکلاء حتمی بحث کیلئے 28 جنوری کو طلب

بدھ 16 جنوری 2019 17:03

صاف پانی کمپنی سکینڈل کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر وکلاء حتمی بحث کیلئے 28 جنوری کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سکینڈل کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر وکلاء کو حتمی بحث کیلئے 28 جنوری کو طلب کرلیا ۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق سی ای او وسیم اجمل ،چیف ڈیزائن انجینئر تحسین، انجینئر قمرالاسلام، انجینئر آفتاب عدنان نے درخواست ضمانت کے لیے رجوع کر رکھا ہے ۔

ملزمان نے درخواستوں میں اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے ۔ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ ملزمان بے گناہ ہیں ،سیاسی بنیادوں پر صاف پانی ریفرنس میں گرفتار کیا گیا ،ملزمان کی گرفتاری غیر قانونی ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں ۔جس پر فاضل عدالت نے سماعت 28جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں