الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیاگیا، مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے،الیکشن کمیشن

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 13:17

الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے،سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق ایس آئی سی میں 82 آزاد ایم این ایز شامل ہوئے، پنجاب سے49 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا ہ سے 33 ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے کا فریم ورک تیار کرلیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی 26 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومتی اتحاد جبکہ 11 کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملے گی، اسی طرح پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ہاوٴس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کمیٹیوں کی تشکیل پر پاور شیئرنگ فارمولے کے فریم ورک کے مطابق قائمہ کمیٹیو ں میں 13، پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں 16 اراکین حکومتی اتحاد سے ہوں گے جبکہ کشمیر کمیٹی میں15،ہاوٴ س بزنس ایڈوائزی میں18 ارکان حکومتی اتحاد سے لئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں