آئی جی پنجاب نے 04پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 23 جنوری 2019 18:38

آئی جی پنجاب نے 04پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چار پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی پنجاب مصطفی حمید ملک کو ایس ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی پنجاب کی خالی آسامی پر،ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی جلیل عمران خان کو ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان ریجن،ایس ڈی پی او صدر سرکل منڈی بہائو الدین طاہر مجید خان کو ایس ڈی پی او صدر سرکل نارووال جبکہ ایس ڈی پی او صدر سرکل نارووال ندیم یٰسین کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نارووال کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں