محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے نایاب نسل کے فالکن آن لائن فروخت کرنیوالے ملزم کولاہورسے گرفتارکرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے نایاب نسل کے فالکن آن لائن فروخت کرنیوالے ملزم کولاہورسے گرفتارکرلیاہے۔ملزم کے قبضے سے دوفالکن بھی برآمدکئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرتنویرجنجوعہ کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالمنان نامی ملزم کوگرفتارکیا ہے جو او ایل ایکس پرنایاب نسل کے پرندے فروخت کرتا تھا۔

ملزم کے قبضے سے دوفالکن برآمدکرکے چالان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تنویرجنجوعہ کے مطابق وائلڈلائف ایکٹ کے تحت تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اورپرندوں کی خریدوفروخت ممنوع ہے جبکہ ان جانوروں اورپرندوں کی قانونی تقاضے پورے کئے بغیرآن لائن خریدوفروخت بھی جرم ہے۔نایاب جانوروں اورپرندوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔تنویرجنجوعہ کے مطابق انہیں ایک شہری کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ عبدالمنان نامی شخص او ایل ایس پرپرندے فروخت کررہا ہے جس پراس بندے کا سراغ لگایا گیا اورپھراسے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں