یو تھ فورم فار کشمیرکا علامہ اقبال کے یوم وفات پرایوان کشمیر میں مجلس مزاکرہ کا اہتمام

پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر اور حضرت قائد اعظم کی ولولہ انگیزکاوش کا نتیجہ ہے‘طارق غوری،شفیع جوش،ڈاکٹر رابعہ خان

اتوار 21 اپریل 2019 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) یو تھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر" ایوان کشمیر" لاہور میں ایک مجلس مزاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیف آرگنائررطارق احسان غوری کی۔جبکہ مزاکرہ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنے خطاب میں طارق غوری نے کہا کہ حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ اقبال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے دو قومی نظریہ پیش کر کے بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا مطالبہ کیا ،پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر اور حضرت قائد اعظم کی ولولہ انگیزکاوش کا نتیجہ ہے۔ افسوس کہ 1947میں برصغیر کی تقسیم کے وقت مکارو عیار بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کی شہ رگ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے یہ خواب ادھورا کر دیا جس کی تکمیل پاکستانی قوم پر قرض ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کا خواب پورا کرینگے اور کشمیر کو بھارت کے خونی پنجوں سے آزاد کراکے تکمیل پاکستان کرینگے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میںکہا کہ ہم اس موقعہ پر کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جدو جہد آزادی کشمیر کے شہدا ء اور ا،من پسند کشمیری حریت مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،ہم شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے تصور پاکستان کو پورا کرینگے انشاء اللہ بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔تقریب سے غلام عباس میر ،مولانا شفیع جوش ،علامہ عبدالمصطفیٰٰ چشتی،شیخ منیب ظفر،رداء غوری اورڈاکٹر رابعہ خان نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں