گرین ٹائون ‘خاتون کو چھیڑنے پر جھگڑا،اوباش نوجوان نے فائرنگ کر کے خاتون کے شوہر کو زخمی کر دیا

اتوار 21 اپریل 2019 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) گرین ٹائون کے علاقہ میں خاتون کو چھیڑنے پر جھگڑا،اوباش نوجوان نے فائرنگ کر کے خاتون کے شوہر کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گرین ٹائون کے علاقہ میں خاتون کو چھیڑنے پر جھگڑاہوگیا جس پر اوباش نوجوان نے فائرنگ کر کے خاتون کے شوہر کو زخمی کر دیا۔ زخمی تصور علی کیر کلاں گاں کا رہائشی ہے جس کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ واردات میں ملوث ملزم ذیشان مسیح موقع سے فرارہوگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں