رہائشی علاقے میں کیمیکل ،میڈیکل کمپنی لگانے کے کیس میں رپورت جمع نہ کرانے پر ایل ڈی اے کے افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 22 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) عدالت نے رہائشی علاقے میں خطرناک کیمیکل اور میڈیکل کمپنی لگانے کے کیس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ایل ڈی اے اور زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ کاشان محمد علی نے سماعت کرتے ہوئے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کے لیے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا۔مستغیث اسداللہ نے ماڈل ٹان کچہری میں استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ متعلقہ افسران سے بذریعہ نوٹس متعدد بار رپورٹ طلب کی گئی۔عدالتی احکامات نہ ماننے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں