رمضان میں سبسڈی پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے حکومتی مشینری متحرک کردار ادا کرے گی‘صمصام بخاری
وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز رمضان بازاروں کے دورے کرینگے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی منظوری رمضان بازاروں کی تشہیرپرکثیر اخراجات میں کمی کر کے وہی رقم سبسڈی اور اشیائے خوردونوش کی کوالٹی بہتر بنانے پر صرف کی جائے گی ‘صوبائی وزیر اطلاعات وٖثقافت
جمعرات 25 اپریل 2019 00:01
(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت منعقد ہ اجلاس میں رمضان پیکیج 2019 کے تحت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رمضان پیکیج کے تحت صوبے کے 309 رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی، آئل، انڈے، دالیں، سبزیاں مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے۔ صوبائی وزیرنے بتایا کہ رمضان بازاروں میںآٹے کا 10 کلو کا تھیلا رمضان بازار میں 290 روپے میں ملے گا۔پنجاب حکومت آٹے کے 10 کلو کے تھیلے پر 80 روپے کی سبسڈی دے گی۔رمضان بازاروں میں چینی 55 روپے کلو کے حساب سے عام آدمی کو دستیاب ہوگی۔گھی اور آئل پر 15 سے 20 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔انڈے 5 روپے فی درجن کم نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔مرغی کا گوشت عام مارکیٹ سے 10 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کا آغاز شعبان کے آخری ہفتے سے ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے اورچینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔رمضان المبارک میں 2 ہزار دسترخوان لگائے جائیں گے جبکہ رمضان کے آخری عشرے میں رمضان بازار عید بازار میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں عید سے متعلق اشیاء فروخت کی جائیں گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میںصوبہ بھر میں 968 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔ قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے قیمت ایپلی کیشن تیار کر لی گئی ہے۔وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز رمضان بازاروں کے دورے کریں گے۔رمضان المبارک میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سید صمصام علی بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کیلئے مدت ملازمت 4 سال سے کم کرکے 3 برس کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام محکموں پر یکساں ہوگا۔ اجلاس میںپاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ پنجاب کے محکموں کے انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کی منظوری کے علاوہ ہنر مند/ غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔پنجاب میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی جانب سے بعض مدارس اور تعلیمی اداروں کا انتظامی کنٹرول حاصل کئے جانے کے حوالے سے مینجمنٹ پلان اور ایڈمنسٹریٹو پلان بھی منظور کیا گیا۔ اجلاس نے پنجاب کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا میں 60 روز کی کمی کے فیصلے کی بھی منظوری دی۔اس فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم،جاسوسی، ریاست کے خلاف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا سروے جلد مکمل کیا جائے گا اور کاشتکار بھائیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنک سالٹ کی موزوں برینڈنگ صوبائی وسائل میں اضافے کو یقینی بنائے گی، مجتبی شجاع الرحمان
لاہور ، نابالغ ملزمان کے حقوق کیلئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو پیش کیا جائے گا، سرمد علی
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا، بلاول بھٹو
نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
سردار سلیم حیدر بطور گورنر پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار ..
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
جنوبی پنجاب کے میران پور لعل گڑھ روڈپر واقعہ تباہ حال پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ملک صہیب ..
پنجاب یونیورسٹی نے بارہ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
……(ترمیم شدہ)……
wسردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
&نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول