انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے عمران منج ایڈووکیٹ کو سزا کیخلاف وکلاء کل ہڑتال کرینگے

فیصلے کے خلاف آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے وکلاء تنظیموں کا مشترکہ لاہو رہائیکورٹ بار میں منعقد ہوگا

پیر 27 مئی 2019 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے عمران منج ایڈووکیٹ کو سزا سنانے کے خلاف آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے وکلاء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس کل ( منگل ) ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری فیاض احمد رانجھا کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف آج منگل کے روز وکلاء ہڑتال اور عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں