بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا

پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان کوئی این آراو نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2024 22:28

بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان کوئی این آراو نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو خود محتاج ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 45اور فارم 47کے ذریعے ایوانوں میں آئے ہیں ، اب یہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، یہ خود اس اہل نہیں ہیں، ان کے ساتھ کیوں مذاکرات کریں، ہم مذاکرات فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے،کیونکہ وقت کی ضرورت ملکی سلامتی ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ان پر اعتماد نہیں ہیں، 3بلین ترسیلات زر، لوگ ترسیلات زر بھیجنے کو ہی تیار نہیں ہیں، لیکن دو تین سال قبل ریکارڈ ترسیلات زر تھیں، گروتھ ریکارڈ تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور مستقبل کیلئے مسترد لوگ ہمارے ساتھ کیا بات کریں گے؟پاکستان اور عمران خان لازم وملزوم ہیں، 70فیصد عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، بدترین دھاندلی کے باوجود ہر طرح سے یہ سب ناکام ہوگئے ہیں، اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو یہ خود مینڈیٹ چھوڑ کر چلے جائیں کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا، ہم اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، جب یہ حکومت چھوڑ دیں گے پھر پی ٹی آئی فیصلہ کرے گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے یا نہیں۔

مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شہریار آفریدی نے کہا کہ سیاسی قیادت نوازشریف کے جس طرح کیسز ختم کئے گئے، ان کی سہولتکاری کی گئی، یہ پاکستان کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے اور قوم کے مسائل سامنے رکھیں گے، ہمیں عوام نے ووٹ دیا، عمران خان کوئی این آراو نہیں چاہتا ، اپنے کیسز عدالت میں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی کرانے میں کیوں اتنی تاخیر ہوئی؟ بانی پی ٹی آئی کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ فوجی قیادت مذاکرات کرے، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان کوئی این آراو نہیں چاہتا، ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں