وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی یوم انصاف کے موقع پر پیغام

منگل 16 جولائی 2019 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے۔ انصاف کرنے والی قومیں ہی اقوام عالم میں اپنا مقام بناتی ہیں اور جہاں انصاف نہیں ہوتا، وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دین اسلام انصاف کی اعلیٰ اقد ار کے فروغ کا درس دیتا ہے اور کسی بھی ملک کی سماجی و معاشی ترقی انصاف سے جڑی ہوئی ہے۔

معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کیلئے تحریک انصاف کی حکومت ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہمیں معاشرے کے تمام طبقات کیلئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں انصاف کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں