فلموں میں رومانس ، کامیڈی اور ایکشن کا تڑکا ہونا چاہیے ‘مہک نور

عید الاضحی پر خیبر پختوانخواہ سرکٹ میںپیش کی جانیوالی فلموں کی کامیابی پر بیحد خوش ہوں ‘انٹرویو میں گفتگو

بدھ 14 اگست 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) اداکار ہ مہک نو ر نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر خیبر پختوانخواہ سرکٹ میںپیش کی جانے والی فلموں کی کامیابی پر بیحد خوش ہوں ، بہترین سکرپٹ کی حامل اردو ، پنجابی اور پشتوجس زبان کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ضرورکام کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی فلم کے سکرپٹ میں یکسانیت نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس میں رومانس،کامیڈی اور ایکشن ہو اور اس میں بھی توازان ہونا چاہیے ۔

ا ب صرف ایک طرز کی فلمیں بنا کر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ سب رومانس ، کامیڈی اور ایکشن کا تڑکا ہونا چاہیے ۔مہک نور نے کہا کہ عید الاضحی پر خیبر پختوانخواہ سرکٹ میں فلموں کی کامیابی سے مجھے بڑا حوصلہ ملاہے اورمیں آئندہ مزید لگن اور محنت سے کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں