20 ڈالر کے نوٹ کی دہائی کہ مجھے ٹرمپ کی جیب سے نکالو

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیب سے جھانکتے 20 ڈالر کے نوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 21 ستمبر 2019 07:06

20 ڈالر کے نوٹ کی دہائی کہ مجھے ٹرمپ کی جیب سے نکالو
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء)   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کون سا ایسا دن ہے جب کوئی اچھوتا پہلو سامنے نہ آیا ہو۔اور کچھ بھی نہیں تو ان کے طرح طرح کے منہ بنانے کے انداز اور غصہ کرنے کے سٹائل ہی سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔تاہم اب یہ بھی پتا چل گیاہے کہ امریکی صدر اتنے غریب ہیں کہ ان کے پاس شاید بٹوا بھی نہیں ہے اور وہ خالی پیسے جیب میں رکھتے ہیں اور وہ بھی پینٹ کی پچھلی جیب میں اور اس قدر غریب ہیں کہ دس بیس ڈالر کے معمولی معمولی نوٹ،جبکہ ہمارے ملک میں تو مالی بھی سو سو ڈالر کے نوٹ اور پاﺅنڈز کو ماچس کی تیلی سے آگ لگاتے نظر آتے ہیں۔

مگر ٹرمپ صاحب ہیں کہ بیس ڈالر کے نوٹ جیب میں ڈالت گھومتے نظر آٹے ہیں۔ گذشتہ روز جب صدر ٹرمپ امریکا کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے دورے کے بعد اپنے ہوائی جہاز ائیر فورس ون میں سوار ہونے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو فوٹو گرافر ٹام برینر نے ان کی ایک تصویر بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پتلون کی پچھلی جیب سے 20 ڈالر کا نوٹ باہر نکلا ہواہے۔

(جاری ہے)

یوں تو دنیا بھر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چرچہ عام ہے جو اپنے دلچسپ حرکات و انداز، کڑوے جوابات اور صدارتی فیصلوں کی وجہ سے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں تاہم ایک بار پھر تیز ہواوں نے امریکی صدر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی جیب سے گرتے 20 ڈالر کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں اس وقت قید کیا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ کیلیفورنیا میں جہاز میں چڑھ رہے تھے کہ تیز ہواوں کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ کا کوٹ اڑنے لگا اور پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھا 20 ڈالر کا نوٹ باہر نکلتا دکھائی دیا جسے کیمرے کی تیز آنکھ نے کیچ کرلیا۔

اس سے قبل بھی تیز ہواوں کی وجہ سے ٹرمپ کبھی چھتری کو قابو کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی سنہرے بالوں میں چھپے گنج پن کا راز چھپانے کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں