8 بیٹیوں کے بعد خاتون کے ہاں 4 بیٹوں کی پیدائش

میرے لیے یہ دن معجزے سے کم نہیں تھا، لیکن یہ بات بھی تکلیف دہ تھی کہ خاتون بار بار پوچھ رہی تھی ڈاکٹر صاحبہ لڑکا پیدا ہوا ہے نہ؟۔ لیڈی ڈاکٹر کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 13:05

8 بیٹیوں کے بعد خاتون کے ہاں 4 بیٹوں کی پیدائش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2019ء) 8 بیٹیوں کے بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ڈاکٹر نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی مریضہ کے ہاں 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری ایک مریضہ کو اللہ نے چار بیٹوں سے نواز ہے جب کہ اس کی پہلے ہی 8 بیٹیاں ہیں۔

اب خاتون کے سسرال والے خوشی سے نہال ہیں۔وہ مجھے گلے مل رہے ہیں جب کہ میرے ہاتھوں کو چوم رہے ہیں۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ یہ دن میرے لیے معجزوں سے بھرپور ہے۔یہ کتنا مبارک کام ہے۔ ڈاکٹر ہونے کے ناطے آپ ہر روز ایسے خوبصورت لمحات کا تجربہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ لیکن یہ لمحہ تکلیف دہ بھی تھا کہ جس طرح سے خاتون کو دباؤ میں ڈالا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ بار بار پوچھ رہی تھی کہ ڈاکٹر لڑکا ہے نہ؟۔لیڈی ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین پر بیٹے پیدا کرنے کے لیے بہت دباؤ ڈالا جاتا ہے۔امید ہے کہ ہم اس بات کو سمجھنے لگیں گے کہ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں۔تاہم مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ بیٹیوں کو جنم دینے والی خاتون آخر پر خوش تھی۔
۔ جب کہ ڈاکٹر کی طرف سے خبر ٹویٹر پر شئیر کرنے کے بعد صارفین کی طرف سے بھی خاتون مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

اور بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹی پیدا ہونے کو جرم تصور کیا جاتا ہے جب اگر بیٹا پیدا ہو جائے تو اسے عورت کے لیے ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ خاتون کا تعلق خیبرپختونخوا سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں