سراج الحق کا جاپان میں طوفان سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:50

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے جاپان میں حالیہ شدید طوفان اور اس سے پہنچنے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے نام اپنے خط میں انہوںنے جاپانی عوام اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاپانی عوام کی آئندہ سلامتی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں