ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پر کشش مرا عات کا اعلان کرے‘نعمان کبیر

اوور سیز پاکستانی سازگار اور سرمایا کار دوست ماحول کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایا کاری کریں ‘چیئرمین پیاف

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاںنعمان کبیر نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہییے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پر کشش مرا عات کا اعلان کرے تاکہ انکی طرف سے ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ میاں نعمان کبیر نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل گرتی ہوئی ترسیلات زر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جو کہ1.43 فیصدکم ہو کر 5.47 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئ ہیں جو کہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کی گئ تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران کی کیفیت میں ترسیلات زر ہی واحد ذریعہ رہ گیا ہے جس سے مالی خسارہ کی صورت میں درآمدی اور بیرونی قرضوں کی ادائئگیاں کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نعمان کبیر سمندر پار پاکستاینوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت اب ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے میاں نعمان کبیر نے سمندر پار پاکستانی سرمایاکاروں کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ سازگار اور سرمایا کار دوست ماحول کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایا کاری کریں۔

نعمان کبیر نے بنیادی معاشی اصلاحات پر زور دیتے ہوے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حوصلہ افزا پیکج کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہو اور معاشی شرح نمو بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاکستان رمٹنس انیشی ایٹو پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔پیاف چیرمین نے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ترسیلات زر کا 24ارب ڈالرکا مالی سال 2019-20کا ہدف پورا ہوتا دکھائ نہیں دیتا اور اسکیلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں