وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سی سابق سینیٹر دلاور عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سی سابق سینیٹر دلاور عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق سینیٹر اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین دلاور عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم دلاور عباس کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل اور ایصال ثواب کی دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم دلاور عباس کی سیاسی و سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں