گرفتار وکلا ء کی درخواست ضمانت، جسٹس انوار الحق کا کیس کی سماعت سے انکار

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:19

گرفتار وکلا ء کی درخواست ضمانت، جسٹس انوار الحق کا کیس کی سماعت سے انکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر گرفتار وکلا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہونے کی رپورٹ پیش کی۔ جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ عدالت کے باہر وکلا کی بڑی تعداد جمع تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں