الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بچوں کا ڈرامہ ’’ تعلیم‘‘ پیش کیاگیا

ڈرامہ کے کردار اپنے مکالموں میں بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے ذیلی ادارہ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ہر اتوار کو بچوں کو ڈرامہ ’’تعلیم‘‘ باقاعدگی سے پیش کیا جا رہا ہے۔الحمرا ہر عمر کے افراد کے لئے اپنی احسن اقدار کے عین مطابق اپنے پروگرام تربیت دیتا ہے تاکہ بچے ،بڑے اور ہر عمر کے افراد اس ادارے کے پروگراموں سے بھرپور استفادہ کر سکیں،ادب وثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بذریعہ فن بھی الحمرا کی ترجیحات میں شامل ہے جس کی اعلی مثال الحمرا کا یہ ڈرامہ ’’تعلیم ‘‘ ہے جس میں ڈرامہ کے کردار اپنے مکالموں میں بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہراتوار کو الحمرا آرٹس کونسل میں بچوں کے لئے ’’پتلی تماشہ‘‘، ’’عینک والا جن‘‘اور ’’الہ دین کا چراغ‘‘ بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بچے بڑے شوق و ذوق سے الحمرا مال کمپلیکس اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں اپنے پسندیدہ پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہ تمام شوز فری ہوتے ہیں، الحمرا کا ادب دوست ماحول ان پروگرامز کے مثبت اثرات کو دیر پا بنا رہا ہے،یہ شوز کو اس نوعیت پر تیار کیا گیا ہے جس سے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں، تربیت پاتے ہیں اور تفریج سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔لاہور آرٹس کونسل گزشتہ کئی دہائیو ں سے بلاتعطل اس بچوں کے پروگرامز کو باقاعدہ پیش کر رہاہے،آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بچوں کے والدین الحمرا کے اس سلسلے یہ بے حد خوش ہے جو ہر اتوار کو اپنے بچوں کے ہمراہ الحمرا کا رخ کرتے ہیں اور بچوں کے ساتھ اپنی بچپن کی یادیں بھی تازہ کرتے ہیں۔موجودہ دوربچوں کو ذہنی نشوونمامیں آرٹ ایک ایسی شعبہ ہے جو بچوں کو اپنی طرف بے حد متوجہ کرتا ہے،بچے اس کے ذریعے بہت جلد سیکھتے ہیں ،اسی بنیاد پر لاہور آرٹس کونسل بچوں کے پروگرام کو کامیاب بنائے ہوئے ہے۔ان تمام پروگرام میں بچوں کی شرکت بہت زیادہ ہوتی ہے، جن سے ہالز بھر جاتے ہیں،الحمرا اس حوالے سے اپنے کوئی ثانی نہیں رکھتا،یہ الحمرا ہی کا اعزاز ہے کہ وہ اس شعبے میں سنجیدگی سے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں