بلوچستان میں سی ایس آر خدمات پر چائنا پاورحب جنریشن کمپنی کیلئے 3ایوارڈز!
چائنا پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو سی ایس آر اقدامات کے ذریعے حب لسبیلہ بلوچستان میں مقامی کمیونیٹیزکے ساتھ اپنی شاندار وابستگی پراسلام آباد میں منعقدہ12ویں سی ایس آر سمٹ 2020میں سی ایس آر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے
جمعرات 23 جنوری 2020 19:05
چائنا پاور حب جنریشن کمپنی (CPHGC) کوالانہ گوٹھ میں ماہی گیروں کیلئے فلوٹنگ جیٹی تعمیر کرنے پر کمیونٹی ڈیولپمنٹ سروسز،ٹی سی ایف اسکول کی تعمیر اورلسبیلہ کیلئے اپرینٹسز پر تعلیم اور لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کو امدادفراہم کرنے پر پر فنڈ ریزینگ اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایوارڈز دیے گئے۔
(جاری ہے)
سی پی ایچ جی سی کی نائب صدر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز عنبرین شاہ ، سی پی ایچ جی سی کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسزین جیانگینگ اور سینئر منیجر ایڈمنسٹریشن فنگ ژاؤبن نے ایوارڈز وصول کئے۔
اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کی نائب صدر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز عنبرین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مقامی آبادی کی ترقی کیلئے سی پی ایچ جی سی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پی ایچ جی سی ابھی ایک نئی کمپنی ہے اور اس نے اگست 2019ء میں اپنے کمرشل آپریشنز کاآغاز کیا ہے۔ ہم نے اپنے پلانٹ کی تعمیر کے آغاز ہی سے علاقے میں سی ایس آر منصوبے شروع کر دیے تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی کو مکمل وقت کا انتظا ر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہر مرحلے میں جو بھی ممکن ہو اسے کرنا چاہیے۔
اس موقع پر کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہاگیا کہ سی ایس آر اور ماحولیاتی تحفظ دونوں ہی سی پی ایچ جی سی کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ سی پی ایچ جی سی مقامی لوگوں اور حکام کے ساتھ باہمی روابط کی بنیادپر علاقے کی ضرورت کے مطابق کام کررہی ہے۔ ہم درجہ بندی اور مساوات کا احترم کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی میں چینی اور پاکستانی ملازمین کے علاقہ خواتین کی ایک بڑی تعداد میں ملازمت کررہی ہے۔ سی پی ایچ جی سی میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر انسانی ترقی کو یقینی بنایاجاتا ہے۔
سی پی ایچ جی سی کا ایک فعال سی ایس آر پروگرام ہے۔ 2016سے کمپنی سی ایس آر کے مختلف اقدامات پر 124ملین روپے خرچ کر چکی ہے۔ جس میں الانہ گوٹھ میں ماہی گیروں کیلئے فلوٹنگ جیٹی،کلین حب سٹی پروگرام، مقامی طلباء کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انہیں پلانٹ میں ملازمت فراہم کرنا، لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا اورگڈانی میں سٹیزن فاؤنڈیشن کے سا تھ اسکول تعمیر کرنا شامل ہیں۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
سی سی پی اولاہور کی زیر ِصدارت کینٹ اورماڈل ٹاؤن ڈویڑنز کی کارکردگی بارے اجلاس
تھیلیسیمیاء کا شکار بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں: خواجہ سلمان رفیق
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، ..
لاہور سے حج آپریشن کا آغاز 10مئی سے ہو گا
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود
پنجاب بھر میں 1332 ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق، 1426زخمی ہوئے
کسانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ،فوری سبسڈی دی جائے‘ضیاء الدین انصاری
ایل ڈی اے پلاٹوں کا نیلام عام 15 مئی کوہو گا
جنرل ہسپتال میں عالمی یوم دمہ کی مناسبت سے’’بہتر سانس ،بہترین زندگی ‘‘ کے سلوگن پر آگاہی واک کا انعقاد ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس