احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں کی حدود محدود کرنے کیلئے لاک ڈائون میں مزید سختی کر دی‘ ڈی آئی جی آپریشنز

ناکہ جات پر43 ہزارسے زائد ائدافراد کی چیکنگ کی گئی ،غیرضروری سفر کرنے والے 41ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دیکر گھروں کوبھیجا گیا

اتوار 29 مارچ 2020 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) شہر میں جزوی لاک ڈاون کے چھٹے روز پولیس نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں کی حدود محدود کرنے کے لئے لاک ڈائون میں مزید سختی کر دی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید کے مطابق غیر ضروری باہر نکلنے اور غیر سنجیدہ طرز عمل اپنانے والوں سے سختی سے پیش آئیں گے،ناکہ جات پراب تک43 ہزارسے زائد ائدافراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرضروری سفر کرنے والے 41ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو واپس بھیجاگیا۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 461ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایاگیا۔33ہزار600سے زائد چھوٹی بڑی وہیکلز کی چیکنگ اور ان سے باہر آنے کی وجوہات پوچھی گئی ہیں۔۔پولیس افسران نے کہا کہ 1800 سے زائد شہریوں سے ضمانتی مچلکے لئے گئے،11 سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں