رائے ونڈ پولیس نے ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک صفت درندے گرفتارکر لیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رائے ونڈ پولیس نے ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو سفاک صفت درندے گرفتارکر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سجاد اور قاسم نامی ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جیو فینسنگ، سی ڈی آرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا DNA ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے۔ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ان کا کہنا تھا کہ سفاک صفت درندوں کو ان کے کیفرکردار تک پہنچائیں گیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں