وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودھا پہنچ گئے

وزیراعلی عثمان بزدار کی دربار سیال شریف آمد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 ستمبر 2020 16:10

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودھا پہنچ گئے
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2020ء) وزیراعلی عثمان بزدار  پیر حمید الدین سیالوی مرحوم   کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاسجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال پراہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی پیر حمید الدین سیالوی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے  دعائے مغفرت  وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا پیرحمید الدین سیالوی مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت۔

(جاری ہے)


پیر حمید الدین سیالوی مرحوم نے ساری زندگی دین کی خدمت کی -عثمان بزدار
پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال سے ملک ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہوا-عثمان بزدار
پیر حمید الدین سیالوی مرحوم نے سماجی شعبے میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں - عثمان بزدار
پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا- عثمان بزدار

پیر حمید الدین سیالوی مرحوم کی سماجی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا - عثمان بزدار
پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال سے دلی رنج ہوا ہے - عثمان بزدار
صوبائی وزراء سید سعید الحسن شاہ،سید صمصام بخاری، انصر مجید خان اور دیگر منتخب نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں