10برسوں میں پولیس افسروں کے خلاف155Cکے تحت درج مقدمات کی تفصیل ایک ماہ میں سی پی او بھجوانے کا حکم
ایڈیشنل آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، انویسٹی گیشن اور آئی اے بی ،پولیس افسروں پر درج مقدمات کی تفتیش اور چالان کے حوالے سے مل کر رپورٹ تیار کریں معلومات کی فراہمی میں تاخیر یا غلط ہونے پرمتعلقہ ایڈیشنل آئی جی ذمہ داران کو بلا کر خودسنیں اور تسلی بخش جواب نہ ہونے پر جواب طلبی کریں‘آئی جی
جمعہ 27 نومبر 2020 19:01
(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس حراست میں تشدداور ہلاکت کے ذمہ داران کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایسے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت محکمانہ و قانونی کاروائی میںہر گز تاخیرنہ کی جائے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈ کمانڈرز سے طلب کی گئی معلومات کے اعدادو شمار غلط ہونے پر متعلقہ افسران سے باز پرس کی جائے جبکہ معلومات کی فراہمی میں تاخیر یا غلط ہونے پرمتعلقہ ایڈیشنل آئی جی ذمہ داران کو بلا کر خودسنیں اور تسلی بخش جواب نہ ہونے پر جواب طلبی کریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ افسران کو جاری کردہ تعریفی اسناد ، اظہار ناپسندیدگی کے وارننگ لیٹرز اور شوکاز نوٹسز کی کاپیاں آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور اے آئی جی مانیٹرنگ کو بھی بھجوائی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں انویسٹی گیشن کے امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں ۔ دوران اجلاس پولیس افسران و اہلکاروں کے احتساب ، انویسٹی گیشن سافٹ وئیرز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ انویسٹی گیشن کے معیا رکومزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر بطور خاص فوکس کیا جا رہا ہے اور سمارٹ پولیسنگ کے مطابق جیو فینسنگ اورفارنزک سائنس کے طریقہ کار پر انحصار بڑھایا جا رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تھانوں کے امور بالخصوص تفتیشی افسروں کی کارکردگی کومانیٹر کرنے کیلئے کمانڈ افسران اور سرکل افسران جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگز کریں اور سنگین جرائم کی تفتیش میں ہونے والی اپ ڈیٹ کی کلوز مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ ان کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی غلام رسول زاہد، اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ..
نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکار کیلئے بحران پیدا ہوا، وزیر خوراک پنجاب
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
ٹریفک پولیس کا لائسنس ٹائوٹوں کے خلاف کریک ڈائون
اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن، وزیرداخلہ نے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا
ج*پی ٹی آئی کارکن ظالمانہ نظام کیخلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں: فرخ جاوید مون
ق*رکشہ سٹینڈ فراہم کئے جائیںاور ناجائز چالانوں کا سلسلہ بند کیا جائے : ایوب خان
م*پہلے سے نیٹ میں موجود ٹیکس دہندگان کے لیے نئے قوانین نہ بنائے جائیں : کاشف انور
kڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
ٓچوہدری شافع حسین کا پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ڈیوس روڈ پر ہینڈی کرافٹس شاپ کا دورہ
ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام شہداء بالاکوٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
-
اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن، وزیرداخلہ نے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا