قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 18:11

قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،سی سی پی او لاہور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے سابقہ ایس ایچ او نواں کوٹ کو نوکری سے برخاست کر دیا، سابق ایس ایچ او احمد عثمان کو بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈسمس کیا گیا، سابق ایس ایچ او نے قبضہ کیس میں لیت ولعل سے کام لیا، ترجمان لاہور پولیس ایس ایچ او نے بروقت کارروائی نہ کرنے پر قبضہ گروپوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا ثبوت دیا، ترجمان لاہور پولیس سابقہ ایس ایچ او نواں کوٹ کو بعداز انکوائری گنہگار ٹھہرنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا، ترجمان شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے اور قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، پولیس میں رہنا ہے تو نتائج دینا ہونگے، بہادری اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والوں کو انعامات، تعریفی اسناد جبکہ غفلت پر کارروائی لازمی ہوگی، پولیسنگ اور پولیس ہی عمر شیخ فارمولا ہے،

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں