حکومت کاارفع کریم آئی ٹی ٹاور سے ملحقہ پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ

120 کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے اس ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی جائے گی،فزیبلٹی بنانیکی ہدایت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:05

حکومت کاارفع کریم آئی ٹی ٹاور سے ملحقہ پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پنجاب حکومت نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور سے ملحقہ پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا، 120 کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے اس ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ہسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جس میں مختلف شعبوں میں جدید سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ہسپتال میں تمام امراض کا علاج ہوگا اور اس کے لیے بہترین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں