اپنی حدودمیں رہتے ہوئے ہمیشہ صاف ستھرا رقص کیا ہے ‘ ماریہ مسکراہٹ

کسی پنجابی فلم میں مرکزی کردارملا تو ضرور کام کروںگی ‘ اسٹیج اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ماریہ مسکراہٹ نے کہا ہے کہ ایک کامیاب فنکاروہی ہوتا ہے جو اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق کام کرے،میں اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق خصوصی طو رپر ڈانس آئٹم تیار کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پرفارمنس کے بعد جب شائقین اور پرستاروں کی طرف سے بھرپور دادملتی ہے تو مزید لگن اور جذبے سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حدودمیں رہتے ہوئے ہمیشہ صاف ستھرا رقص کیا ہے جسے پسند بھی کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہرت کے لئے اپنے اوپر بیہودہ رقص کرنے والی اداکارہ کا لیبل نہیں لگوانا چاہتی ۔انہو ں نے کہا کہ پنجابی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے اورپیشکش بھی آتی ہیں لیکن کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں