قصورپولیس کی سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
چونیاں سرکل میںموٹرسائیکل چور گینگ کے علاوہ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والی5 ملزمان گرفتار
اتوار فروری 19:15
(جاری ہے)
ملزمان ٹک ٹاک ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرتے تھے جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس ڈی پی او چونیاں سرکل غلام دستگیر خان نے مزید بتایاکہ ناجائز اسلحے کے خاتمے کے خلاف جاری مہم میں کنگن پور پولیس نے دو مزید ملزمان شہباز اور پرویز ، چونیاں پولیس نے ملزم سخی اور چھانگامانگا پولیس نے ملزم اقبال کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے چار عدد 30بور پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ سٹی چونیاں پولیس کی ٹیم نے چار رکنی موٹرسائیکل چورگینگ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5لاکھ مالیت کا مال مسروقہ جن میں 5موٹرسائیکلیں ، 5موبائل فون اور دوعددپسٹل30بور شامل ہیں برآمد کئے۔ ملزمان میں بخشو،حارث،علی جٹ اور حسیب عرف جانی شامل ہیں ۔ منشیات فروشی کے خلاف ہونے والی کاروائی میں الہٰ آباد پولیس نے اسماعیل عرف اقبال نامی منشیات فروش کے قبضے سے 1100گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کیا ۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایس ڈی پی او چونیاں سرکل غلام دستگیر خان نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے الٰہ آباد پولیس نے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی پانچ کم سن بچیوںکو جدید طریقہ تفتیش سے برآمد کرکے انکے اہل خانہ کے حوالے کیا تھا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ڈی پی او چونیاں سرکل غلام دستگیر خان، ایس ایچ او چھانگا مانگا عاطف نذیر، ایس ایچ او سٹی چونیاں عابد محمود، ایس ایچ او الٰہ آباد ملک شمشیر، ایس ایچ او کنگن پور نصر اللہ بھٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں رکھی جائیں تاکہ بہترین سروس ڈلیوری سے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مصر کی نہر سویز میں پھنسنے والا ایور گیون بحری جہاز ایک اور مصیبت میں پھنس گیا
-
فافن نے ڈسکہ الیکشن مکمل طور پر شفاف قرار دے دیے
-
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے
-
پی آئی اے نے 11 برس بعد خسارے پر قابو پا لیا، اربوں روپے کا منافع حاصل
-
استعفے دیں گے اور نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کا فیصلہ
-
جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں،خرم شیرزمان
-
علاقے کا چکر لگانے آیا ہوںمہار اورجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،فیصل واوڈا
-
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
-
حکومت کا وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عمر ایوب کی مظفر آباد کی فضاوں میں پیراگلائیڈنگ ، ویڈیو وائرل
-
یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینٹ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا
-
بلاول بھٹو نے ن لیگ کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.