آل پاکستان انجمن تاجران کی امت مسلمہ کو 12ربیع الاول کی مبارکباد

نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی ‘صدراشرف بھٹی

پیر 18 اکتوبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے امت مسلمہ کو 12ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو جہالت، ناانصافی اور ظلم سے نجات دلائی ،آپ ﷺنے ایک ایسا معاشرہ اور ریاست تشکیل دی جو جدید معاشرت کا ذریعہ بنی اور انسانیت کو حقوق کی بنیاد پر ریاست کی تشکیل کا عملی نمونہ میسر آیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپﷺکا اسوہ مبارک انسانیت کی ابدی فلاح کا ذریعہ ہے، عید میلاد النبیﷺ کو اس عہد کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو رحمت العالمین ﷺکے کردار و عمل کے سانچے میں ڈھالیں اور ان کے مقدس نقوش پا کی پیروی کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒاور علامہ اقبال ؒپاکستان کو آپ ﷺکے طرز عمل اور فرمودات کی روشنی میں ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم بانیان پاکستان کے اس خواب کو عملی شکل دینے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں