سوشل میڈیا سے گستاخانہ موادنہ ہٹانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سے جواب طلب

منگل 26 اکتوبر 2021 12:22

سوشل میڈیا سے گستاخانہ موادنہ ہٹانے   کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سے جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ موادنہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائمز سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار لیاقت چوہان نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے علما کے بورڈ میں آئی ٹی ماہر کو شامل کرنے اور موثر قانون سازی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی حکم کے باوجود گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں