خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کی نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک کرنے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمات پر سماعت کل تک ملتوی

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) مقامی عدالت نے خواتین ڈاکٹرز اور نرسز کی نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک کرنے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمات پر سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے ملزم ڈاکٹرز عبد اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کے رو برو ملزم کا ریکارڈ جمع کر ایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم قصور وار پایا گیا ضمانت مسترد کی جائے ۔رپورٹ کے مطابق ملزم عبد اللہ کے موبائل سے پچاس نا زیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں،ملزم نا زیبا وڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آج بدھ بحث کے لئے طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں