خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے ہدف سے زائد پونے پانچ کروڑبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ‘یاسمین راشد

پنجاب کو پولیوفری بنانے کا سہرامحکمہ صحت کوجاتاہے،رواں سال کے آخرتک پنجاب کی 70سے 80فیصدآبادی کو ویکسنیٹ کردیں گے‘وزیر صحت

منگل 30 نومبر 2021 16:40

خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے ہدف سے زائد پونے پانچ کروڑبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی مقامی ہوٹل میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیراہتمام تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا انعقادپولیوہیلتھ ورکرزاور پارٹنرزکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیاگیا۔ عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، ای اوسی کوارڈنیٹرپنجاب سندس ارشاد،روٹری پنجاب کوارڈنیٹر سے سعیدشمسی،صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چیپٹر لاہورپروفیسرڈاکٹراشرف نظامی،جنرل سیکرٹری پاکستان پیڈریاٹک ایسوسی ایشن ڈاکٹرٹیپوسلطان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سرورفاؤنڈیشن فریحہ شاہد،ہیڈانسٹی ٹیوٹ آف کمیونی کیشن سٹڈیزپنجاب یونیورسٹی نوشینہ سلیم،پولیوہیلتھ ورکرزاورڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب میں نمایاں کاکردگی کے حامل ہیلتھ کئیرورکرز،علماء کرام اور ڈاکٹرزکے درمیان تعریفی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔ڈاکٹریاسمین راشدسے تعریفی شیلڈزوصول کرنے والے پولیوورکرزمیں آصف مسیح،راناعمرامتیاز،رفیق مسیح،محمد عبداللہ عمران،زوبیہ ناز اور بشری خوشی شامل ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو پولیوفری بنانے میں محکمہ صحت خراج تحسین کامستحق ہے۔

پورے پنجاب سے پولیوکے تمام نمونے منفی آنے پر متعلقہ افسران کو مبارکباداور شاباش دیتی ہوں۔صوبائی وزیرنے کہا کہ 21اکتوبر2020کوپولیوکاآخری کیس رپورٹ ہواتھا۔2021میں ابھی تک پنجاب میں پولیوکاکوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ کوروناوائرس کی وباء نے پوری دنیامیں تباہی مچائی۔انہوں نے کہا کہ 15سے 27نومبرکے دوران خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم میں حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ 5سال عمرتک کے بچوں کو پولیوکے قطرے بھی پلائے گئے ہیں۔

خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے ہدف سے زائد پونے پانچ کروڑبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنایاگیاہے۔پنجاب الحمداللہ ویکسی نیشن کے حوالہ سے نمبرایک پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی58فیصدآبادی کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔خسرہ وروبیلاکی مہم کو کامیاب بنانے میں ای پی آئی کی تمام ٹیم کوشاباش دیتی ہوں۔

ایک جان کو بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب افریقن وائرس سے متعلق پوری طرح باخبرہے۔کوروناوائرس سے بچاؤکاواحدحل ویکسی نیشن اور احتیاط ہے۔گھرگھرویکسی نیشن کے آغاز کے بعدایکسپوسنٹرکا ویکسی نیشن سنٹربندکیاگیاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کی سہولت موجودہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب کو پولیوفری بنانے کا سہرامحکمہ صحت کوجاتاہے۔رواں سال کے آخرتک پنجاب کی 70سے 80فیصدآبادی کو ویکسنیٹ کردیں گے۔اللہ پاک پاکستان کو کوروناجیسی بیماریو ں سے محفوظ بنائے۔آمین

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں