نومبر میں اکتوبر کی نسبت پیٹرول کی فروخت 9 فیصد ،ڈیزل 3 فیصد کم ہوئی

گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 95 کروڑ 13 لاکھ لیٹر پیٹرول فروخت ہوا ‘رپورٹ

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:10

نومبر میں اکتوبر کی نسبت پیٹرول کی فروخت 9 فیصد ،ڈیزل 3 فیصد کم ہوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) گزشتہ ماہ نومبر میں اکتوبر کی نسبت پیٹرول کی فروخت 9 فیصد اور ڈیزل 3 فیصد کم ہوئی،اکتوبر میں بھی پیٹرول کی فروخت ستمبر کے مقابلے میں کم ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 95 کروڑ 13 لاکھ لیٹر پیٹرول فروخت ہوا جو اکتوبر سے ساڑھے نو کروڑ لیٹر کم ہے۔

(جاری ہے)

پبلک ٹرانسپورٹ اور صنعتی اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے فیول کی فروخت بھی کم ہو گئی۔

نومبر میں ڈیزل کی فروخت کا حجم 1 ارب 57 کروڑ 87 لاکھ لیٹر رہا جو اکتوبر سے 5 کروڑ 85 لاکھ لیٹر کم ہے۔ جبکہ نومبر میں فرنس آئل کی فروخت بھی اکتوبر کے مقابلے میں 46 فیصد کمی سے صرف 1 لاکھ 80 ہزار ٹن رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق نومبر میں ملک میں مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 17 لاکھ 50 ہزار ٹن رہا۔ جو اکتوبر کے مقابلے میں 12.2 فیصد کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments