پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی

کرکٹ ٹیپ بال میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا باسکٹ بال میں سرگودھا یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی فائنل میں پہنچ گئیں بیڈمنٹن میں پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھراور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مبارک باد

ہفتہ 4 مئی 2024 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کے تیسرے روز ہاکی ، باسکٹ بال ، کرکٹ ،ٹیبل ٹینس اوربیڈمنٹن کے سیمی فائنلز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے، کرکٹ ٹیپ بال پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،باسکٹ بال میں سرگودھا یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی فائنل میں پہنچ گئیں، بیڈمنٹن میں پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی کل مدمقابل ہوں گی، صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھراور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ویلیوڈروم میں ہونیوالے کرکٹ ٹیپ بال کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو 9وکٹ سے شکست دے کرفائنل میں پہنچ گئی ہے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی مقررہ اوورز میں صرف 50رنر ہی بنا سکی، لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے مطلوبہ ہدف با آسانی 1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو 50رنز سے ہرادیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 122رنز بنائے،پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے عطف نے 66رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور123رنز کے تعاقب میںصرف72رنز ہی بنا سکی،فائنل پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کے درمیان آج (اتوار ) کھیلا جائے گا۔

ہاکی کے سیمی فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر کھیلے گئے، پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی کو5-0سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفا ئی کرلیا ہے، گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کی جانب سے ملیحہ نے 2جبکہ عریبہ سرور،اریج گل اور سائرہ مراد نے ایک ایک گول کیا ہے، سپیرئیر یونیورسٹی نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کو 15-0سے ہراکرفائنل میں پہنچ گئی، سپیرئیر یونیورسٹی کی شاہرقا نے 12، عابدہ پروین نے 2اور نرگس کنول نے ایک گول کیا، فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی کل مدمقابل ہوں گی۔

جمنازیم ہال میں باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے ، بیڈمنٹن کے پہلے سیمی فائنل میں سرگودھا یونیورسٹی نے جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کو 14-0سے ہرا دیا ،سرگودھا یونیورسٹی کی طرف سے مہوش نے 12پوانٹس کیے ،دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے جی سی یو لاہور کو51-17سے شکست دی ہے، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی طرف سے خدیجہ نے 14ایمان نے 13اور جی سی یو لاہور کی مقدس نے 10پوائنٹس کیے،فائنل کل سرگودھا یونیورسٹی اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کے درمیان کل کھیلا جائے گا ،بیڈمنٹن کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے فارمن کرسچن کالج لاہور کو 3-0سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ، ، پہلے سنگل میں فریال نے فروہ کو21-9،21-16سے شکست دی،پہلے ڈبل میں زینب اور فریال نے حباب اور شہریزہ کو21-6،21-6سے ہرادیا ، دوسرے سنگل میں زینب نے سحر کو21-3،21-2سے شکست دی، اس طرح دوسرے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کو 3-1سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، پہلے سنگل میں مصباح کو21-10،21-9سے ہرایا، پہلے ڈبل میں مقدس اور میرم نے کنزہ اور قراة العین کو 21-8،21-8سے شکست دی، دوسرے سنگل میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی مریم نے ماریہ کو 21-12،21-11سے ہرایا، دوسرے ڈبل میں یونیورسٹی آف لاہور کی منیزہ اور ماریہ نے مریم اور مصباح کو 21-17،26-24سے شکست کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں