پی ڈی ایم والے لانگ مار چ کرینگے اور نہ ہی استعفے دینگے ‘نوید شر یف

حکومت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضا فے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

منگل 7 دسمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ پی ڈی ایم والے لانگ مار چ کرینگے اور نہ ہی استعفے دیں گے ،وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میںحکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے،حکومت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضا فے کیلئے نمایاں اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنارہی ہے جس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اختیارات کی مساوی تقسیم سے ادارے مضبوط ہوئے ہیں،ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فرد واحد کو مضبوط کیا جس کی وجہ سے ادارے غیر فعال ہوئے، اختیارات کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو چکا ،لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کے مقدر میں اب جیل کی ہوا رہ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں