سپیکر پرویز الٰہی نے 30مئی کی تاریخ تبدیل کر کے پنجاب اسمبلی کا اجلاس (کل )طلب کرلیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے 30مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے کل ( اتوار)ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی اسی16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔16 مئی کو ہونے والااجلاس بھی انعقاد سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھا تاہم اب تیسری بار تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اجلاس22 مئی ساڑھے 12بجے طلب کیا گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں