شاہد ہ منی نے عید الاضحی پر سب سے زیادہ شوز کی ریکارڈنگ کرا کے ریکارڈ قائم کر دیا

اداکارہ و گلوکارہ نے عید الاضحی کے مختلف دنوں کیلئے تیار کئے گئے 7 شوز کی ریکارڈنگ کرائی ہے

اتوار 3 جولائی 2022 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) نامو ر اداکارہ و گلوکارہ شاہد ہ منی نے ہر سال کی طرح امسال بھی عید الاضحی کے تہوار پر سب سے زیادہ نجی ٹی وی چینلز کے شوز کیلئے ریکارڈنگ کرا کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

ہر سال عید کے تہواروں پر مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کو مدعو کیا جاتا ہے جہاں وہ گلوکاری کی پرفارمنس بھی دیتی ہیں۔ شاہدہ منی کا منفرد ریکارڈ ہے کہ وہ سب سے زیادہ نجی ٹی وی چینلز کے شوز کی ریکارڈنگ کرانے والی اداکارہ و گلوکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدہ منی نے امسال عید الاضحی کے مختلف دنوں میں پیش کرنے کیلئے تیار کئے گئے 7 شوز کی ریکارڈنگ کرائی ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں