گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ

گندم کا مسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا،مراد علی شاہ کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

منگل 7 مئی 2024 17:14

گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔سکھر میں سینئر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کا مسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی، جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی، جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکوں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کا حصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کر رہے ہیں، ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، 2022 کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا، تین ماہ میں فنڈز جمع کیے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں