خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹرز کا معاملہ 11 مارچ کو علم میں آیا۔

(جاری ہے)

12 مارچ کو ہی محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ پی آئی سی کا تفصیلی دورہ کیا اور کنٹریکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کو پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز مئی کے دوسرے ہفتے کی بجائے 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اس وقت پی آئی سی میں دو شفٹوں میں کام چل رہا ہے۔پی آئی سی میں مریضوں کیلئے مشکلات نا قابل برداشت ہیں۔پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرز پر پیش رفت کو فاسٹ ٹریک پر مانیٹر کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں