پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز

منگل 23 اپریل 2024 14:28

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 13 اپریل سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہری پاکستان سے چلے گئے جن میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور 2240 بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

22 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 542،981 تک پہنچ چکی ہے۔افغانستان روانگی کیلئے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں