رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

گلابی چاند کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، افق پرسیارے مریخ اورزحل بھی دکھائی دیں گے

منگل 23 اپریل 2024 20:50

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کونمودارہوگا۔رواں سال 2024 کامکمل اورگلابی چاند بدھ کی صبح دنیاکے مختلف حصوں میں نظرآئے گا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4بج کر 49 پرہوگا، اس دوران افق پرسیارے مریخ اورزحل بھی دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جاسکتا ہے، گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھرکی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے ۔واضح رہے پنک مون برطانیہ،آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں دیکھا جائے گا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں