ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ کیلئے امدادی چیک

نارووال میں ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹکراکر 20سالہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا تھا

بدھ 24 اپریل 2024 11:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے نارووال میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کو25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی احمد اقبال اور ڈپٹی کمشنرنارووال نے چیک ابوبکر کے والدکوپیش کیا، امدادی چیک پیش کرنے والی ٹیم نے وزیراعلی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔خیال رہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹکراکر 20سالہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا تھا،ابوبکر قصبہ جسڑکارہائشی تھاجہاں وہ پیٹرول پمپ پر ملازم کے طورپرکام کرتا تھا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں