مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘:مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے کے لئے پویلین پہنچ گئیں

جمعرات 25 اپریل 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعدلیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے کے لئے پویلین پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی والدین کو مبارکباد دی اور خواتین سے مصافحہ کیا۔ تقریب میں موجود لیڈی کانسٹیبل کے دادا نے وزیر اعلی مریم نواز کو سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

دو لیڈی کانسٹیبل کے والدین سے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو ڈبل مبارک‘‘ اور مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے ایک بزرگ نے قائد نواز شریف کو ’’آئی لو یو‘‘ کہنے کا مطالبہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ سے بھی ملاقات کی ،بچیوں سے مصافحہ اور تصاویر بھی بنوائیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھری ناٹ تھری گن چیک کی اور تھا م کر تصویر بنوائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں