وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی، مریم نواز کے لئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے کو ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب میں پہنیں گی۔محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کے لئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں