پنجاب پولیس کی اپنے شہدا، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اہم کامیابی

پنجاب پولیس اور پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے (کپس ایجوکیشن سسٹم) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو بہترین اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے محکمہ کی سطح پر ملک کے نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ متعددایم او یوز سائن کئے ، گذشتہ ایک برس میں پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے 85 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دئیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کو ایم ڈی کیٹ سمیت دیگر تعلیمی ٹیسٹوں، سکولوں اور کالجوں میں تعلیم کی سہولت کیلئے معروف نجی اداری(کپس ایجوکیشن سسٹم ) کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے تحت پولیس ملازمین کے بچے بہترین تعلیمی اداروں میں اپنا تعلیمی سفر بغیر کسی پریشانی مکمل کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایم اویو کے مطابق نجی تعلیمی ادارے کے سکولز، کالجز، ایوننگ کوچنگ سنٹرز، ایم ڈی کیٹ سمیت ٹیسٹوں کی تیاری میں فیس پر خصوصی رعایت ملے گی، پولیس شہدا کے بچوں کو مفت داخلہ، تعلیمی اخراجات میں 100 فیصد رعایت ملے گی، حاضر سروس، دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی، پولیس ملازمین کے انتہائی مستحق بچوں کو کیس ٹو کیس بنیاد پر مکمل فیس معافی کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اپنے شہدااور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے، پنجاب پولیس اور پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے (کپس ایجوکیشن سسٹم) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ادارے کے چیف ایگزیکٹو عابد وزیر خان نے ایم او یو پر دستخط کئے،عابد وزیر خان کی قیادت میں آئے وفد میں سلمان مقصود، اسد اللہ خان ، میجر امجد،خالد وزیر خان اور اسامہ عالم بیگ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نجی اداری(کپس ایجوکیشن سسٹم )کو کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں منفرد حیثیت حاصل ہے اور دونوں اداروں کے درمیان اشتراک سے ہزاروں ملازمین کے بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں