پنجاب حکومت نے چار ڈپٹی کمشنرز کو کورس پر جانے سے روک دیا

وفاقی حکومت نے مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے ڈپٹی کمشنرز کا نام تجویز کیا تھا

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے چار ڈپٹی کمشنرز کو کورس پر جانے سے روک دیا ،وفاقی حکومت نے مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے ڈپٹی کمشنرز کا نام تجویز کیا تھا۔حکومت پنجاب نے چار ڈپٹی کمشنرز کو ایم سی ایم سی کیلئے بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ڈی سی فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ ،ڈی سی خانیوال وسیم حامد اور ڈی سی چکوال قر ة العین ملک کو کورس کی اجازت نہیں دی۔ مڈکیرئر مینجمنٹ کورس 29 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے وفاق کو مذکورہ افسران کے نام کورس کی فہرست سے نکالنے کی درخواست کردی ہے۔ کورس کرنے پر افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں