پنجاب میں سموگ اور ڈینگی کے تدارک کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا،۔زیرو پریڈ سے متعلق سو فیصد سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 14 مئی 2024 14:27

پنجاب میں سموگ اور ڈینگی کے تدارک کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2024) محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں سموگ اور ڈینگی کے تدار ک کیلئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرو پریڈ لازمی قرار دیدیا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔زیرو پریڈ سے متعلق سو فیصد سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تما م سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سکولوں میں پلے گراونڈز، ٹائلٹ، پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی لازمی کرائی جائے گی۔سموگ اور ڈینگی سے آگاہی سے متعلق کلاس رومز میں بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔سکولوں کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے سکول کے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ کر دیا،اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کئے جائیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بچے نڈھال ہو رہے ہیں ۔کئی سکولوں میں لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو معاملہ پر غور کرنے کی ہدایات کیں تھی۔اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم تمام اضلاع میں گرمی کی شدت کا تعین کررہے ہیں۔اورتمام سی ای اوز سے زوم میٹنگ پر مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ اضلاع کی سطح پر کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار کم کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں